سری لنکا کرکٹ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے

منگل 24 اپریل 2018 18:19

سری لنکا کرکٹ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے، بورڈ کے موجودہ صدر تھیلانگا سوما تھیپالا نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ دو برس کیلئے آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سوما تھیپالا دوبارہ صدارتی عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔