سینیٹر سراج الحق و دیگر قائدین کا مولانا عطاء المومن بخاریؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 24 اپریل 2018 18:28

سینیٹر سراج الحق و دیگر قائدین کا مولانا عطاء المومن بخاریؒ کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امراء حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، میاں محمد اسلم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہرا قبال حسن، حافظ ساجد انور، سید وقاص جعفری و دیگر قائدین اور کارکنان نے مولانا عطاء المومن بخاریؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان اور تحریک احرار و تحفظ ختم نبوت کے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور مرحوم کیلئے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا عطاء المومن کی ترویج اسلام و غلبہ دین کیلئے گرانقدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے اپنی پوری زندگی اسلام کیلئے وقف کررکھی تھی۔ دریں اثناء سینیٹر سرا ج الحق اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے حریت رہنما غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔