پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلے گی

منگل اپریل 18:28

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلے ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ، پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 19 دسمبر سے ساؤتھ افریقا انویٹیشن الیون کیخلاف تین روزہ میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیپ ٹاؤن کریگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ سے ہو گا، دوسرا ایک روزہ میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کریگی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :