مسلم جمخانہ کرکٹ کلب ، 48واں سالانہ فیسٹول میچ انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے مابین 30 اپریل کو کھیلا جائیگا

منگل 24 اپریل 2018 18:28

مسلم جمخانہ کرکٹ کلب ، 48واں سالانہ فیسٹول میچ انضمام الحق الیون اور ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 48واں سالانہ فیسٹول میچ انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے مابین 30 اپریل پیر ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا جائیگا ، سابق قائد پاکستان کرکٹ ٹیم اور مسلم جمخانہ کے سابق ہونہار کرکٹر انضمام الحق اور توفیق عمر ٹیموں کی قیادت کریں گے، مسلم جمخانہ کے روح رواں اور سابق آئی سی سی پینل امپائر میاں محمد اسلم ایونٹ کو ہر سال آرگنائز کرتے ہیں جس میں مسلم جمخانہ اور ینگ مسلم جمخانہ کے سابق اور موجودہ کھلاڑی آپس میں فیسٹول میچ کھیلتے ہیں، مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کئی دہائیوں سے پاکستان کو کئی شہرہ آفاق کرکٹرز مہیا کرچکی ہے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر کئی ریکارڈ درج کرائے ہیں، ان میں انضمام الحق، توفیق عمر، احمد شہزاد، عاقب جاوید، مجاہد جمشید، وسیم حیدر، محمد رمضان، حافظ شاہد، نعیم خان و دیگر شامل ہیں، چیف آرگنائزر میاں محمد اسلم کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر دونوں ٹیموں سے ملاقات کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں صدر لاہورریجن شاہ ریز عبدااللہ خان اور چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔