پاکستانی برآمدی اشیاء پر ٹیرف ختم ہونے سے پا ک چین تجارت میں توازن آئے گا، صدرلاہور چیمبر

منگل 24 اپریل 2018 18:28

پاکستانی برآمدی اشیاء پر ٹیرف ختم ہونے سے پا ک چین تجارت میں توازن آئے ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ستاون برآمدی اشیاء کو ٹیرف کی چھوٹ دینے سے باہمی تجارت اور پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھیں گی ، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت میں خسارے کا سامنا ہے، پاکستانی ستاون برآمدی اشیاء پر ٹیرف ختم ہونے سے تجارت میں توازن آئے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر ایسے فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے چاہئیں جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دیں، انہوں نے کہا کہ برآمدات کیلئے کچھ ممالک پر انحصار، غیر ضروری درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت پر کمی پانے کے ساتھ حکومت کی طرف سے عالمی منڈی میں خاطر خواہ جگہ حاصل کرنے کے لیے طویل المدت اور قلیل المدت دونوں طرح کی حکمت عملی وضع کر نے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔