سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کر لیا

ْ اسحا ق ڈار پاکستان آئیں اور مقدمات کا سامنا کر یں ،ْ حفاظتی ضمانت بھی دینگے ،ْ چیف جسٹس اسحاق ڈار نہ آئے تو قانون کے مطابق وارنٹ جاری کریں ،ْریمارکس

منگل 24 اپریل 2018 18:32

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کرلیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ ہم نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم دیا تھا، کہاں ہیں اسحاق ڈار ابھی لے آئیں ،کل یاپرسوں لے آئیں ،ْ ہم رات 8 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔

سلمان بٹ نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی لمبی بیماری نہیں ہوسکتی، پتا کرکے بتائیں اسحاق ڈار کب تک آئیں گی ہم انہیں حفاظتی ضمانت دے دیتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے ایک بارہدایت کی ہے دوبارہ نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے ان کے مؤکل کو سفر سے منع کیا ہے ،ْ اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ابھی وزیراعظم لندن گئے تو اسحاق ڈارنے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ سٹیزن ایرسٹ کے قانون کو آپ جانتے ہیں، وزیراعظم کو شاید اس قانون کا علم نہیں ہوگا، اسحاق ڈار پاکستان آئیں توانہیں حفاظتی ضمانت دیں گے، وہ پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں، بہت سارے کام زندگی میں دلیری کے ساتھ کرنے ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار نہ آئے تو قانون کے مطابق وارنٹ جاری کریں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 8 مئی تک ملتوی کردی۔