نیپرا نے بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا

منگل 24 اپریل 2018 18:32

نیپرا نے بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی، مارچ میں کل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی، مارچ میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپیرہی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔