بچے ہمار ا مستقبل ہیں، ڈی سی سرگودھا

منگل اپریل 18:32

سرگودھا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں اور ان کو بلا تفریق صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بچوں سے جبری مشقت ہمارے سماج کو داغدار کرتی ہے اوراس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندوں و افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور سوشل سیکورٹی کو ہدایت کی کہ وہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے بچوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کریں ، انہوں نے بھٹوں پر قائم غیر رسمی تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور بچوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں انہیں بتایا کہ اب تک پانچ ہزار سے زائد بھٹہ مزدوروں کے خاندانوں کو خدمت کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :