شیخوپورہ،فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالے پانچ افرادکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 24 اپریل 2018 18:32

شیخوپورہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) شیخوپورہ تحصیل مریدکے کے علاقہ حدوکی میں گزشتہ رات دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ منگل کے روز ادا کر دی گئی ،ْ اس موقع پر سٹی مریدکے پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ْ پانچوں افراد کے قتل کا مقدمہ 9 ملزمان کے خلاف درج کر کے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ ملزمان کو جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ْ ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مریدکے کے مختلف علاقوں میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :