سرگودھا،چائنیز انجینئر ز کی سکیورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 18:33

سرگودھا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خاص طور پر سرگودہا ڈویژن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کی سکیورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے ، وہ ڈویژن انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے ، اجلاس میں آر پی او ڈاکٹر اختر عباس ‘ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری اور اے سی جی فاروق حیدر عزیز کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں ڈویژن بھر میں لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی کی صورتحال کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :