سرگودہا پولیس نے 14مفروروں کو گرفتارکرلیا، ڈی پی او

منگل اپریل 18:33

سرگودھا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈی پی او سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کی ہدایت پر سرگودہا پولیس نے 14مفروروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں شاہد افضل ، احمد شیر، شاہد ناصر ، محمد عمران ، رحیل احمد ، تنویر احمد، راشد علی ،محمد طارق ، ناصر علی، محمد ابوبکر، آفتاب احمد ، طاہر محبوب ، یاسر عرفات اور قمر عباس شامل ہیں ، ضلعی پولیس نے مجموعی طو رپر 51 ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا، جن میں سے 27 کے ریڈوارنٹ جاری کئے گئے اور اب تک چودہ کو گرفتا ر کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :