ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 18:33

سرگودھا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی سرگودہا میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، یہ تربیت ہلال احمر سوسائٹی پاکستان اپنے نمائندوں کے بذریعہ ملٹی میڈیا فراہم کر رہی ہے ، کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس ‘ وائس پرنسپل منصورہ صفدر و دیگر سٹاف ممبران وطالبات بھی اس تربیت میں شریک ہوئیں، پرنسپل نے اس تربیت کی فراہمی کو نصاب کا مستقل حصہ بنانے پر زور دیا ، انہوں نے اس حوالے سے اپنے علم اور تجربات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا اور طالبات کے سوالات کے جواب بھی دیئے ، تربیت مکمل ہونے پر تمام حاضرین کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :