مہنگائی و ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ، ڈی سی اوکاڑہ

منگل اپریل 18:33

اوکاڑہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاجروں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ہی مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہے، جائز منافع تاجروں کا حق ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر کے مہنگائی کرنے والوں ،کم تولنے والوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ، صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق، صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ، صدر انجمن قصاباں سرفراز احمد گوگا،کریانہ ایسوسی ایشن ،دودھ دہی فروش انجمن کے نمائندوں، تمام متعلقہ محکموں کے افسران ، صارفین کے نمائندوں سمیت تاجروں نے شرکت کی ، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کئے گئے ،چاول سپر باسمتی نئے 100روپے کلو ، چاول سپر باسمتی پرانے 125روپے کلو ، چاول موٹے 36روپے کلو ، دال چنا باریک 90 روپے کلو ، دال چنا موٹی 100روپے کلو ، دال مسور موٹی غیر ملکی 80روپے ، دال مسور باریک 125روپے کلو، دال ماش غیر ملکی 130روپے کلو ، دال ماش بغیر دھلی 130روپے کلو ، مونگی دال دھلی ہوئی 90روپے کلو ،دال مونگ بغیر دھلی ہوئی 105روپے کلو ،چنا سفید لوکل باریک 140روپے کلو ، چنا سفید لوکل موٹا 110روپے کلو ،چنا کالا لوکل موٹا 90روپے کلو ،لال مرچ پسی ہوئی 215روپے کلو ، بیسن 105روپے کلو، دودھ70 روپے کلو ، دہی 75روپے کلو ، چھوٹا گوشت 650 روپے کلو ، بڑا گوشت 300 روپے کلو ، تندوری روٹی 100گرام 5روپے ، نان 10روپے مقرر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :