ضلع میں8سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے ،ڈی سی اوکاڑہ

منگل اپریل 18:33

اوکاڑہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع اوکاڑہ میں 8سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، جہاں پر عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی ، اوکاڑہ میں 2، تحصیل رینالہ میں 1جبکہ تحصیل دیپالپور میں 5 مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ، صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق، صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف سمیت تمام متعلقہ محکموںکے افسران نے شرکت کی ، ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید فوکل پرسن ہوں گے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ، شکایات کے ازالہ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جبکہ سستے رمضان بازاروں میں پارکنگ ، صفائی ستھرائی اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سستے رمضان بازاروں میں کریانہ ، سبزی ، پھلوں ، پولٹری، انڈوں ،گوشت ، چینی ، آٹا ،گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹال لگائے جائیں گے جبکہ ضلع میں 10مقامات پر رمضان المبارک دستر خوانوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :