بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 18:41

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع میں ترال کے علاقے گٹینگو لام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشددکارروائی کے دوران شہید کیا۔

ترال قصبے میں فوجیوں کی طرف سے تلاشی کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں ، پیلٹ گن او ر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت سے کہاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میںنافذ کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کر ے۔

(جاری ہے)

جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے بھی بجبہاڑہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالے قانون کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ جموںوکشمیر مسلم کانفرنس نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط کے باعث کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کی اپنی ذمہ داریاںپوری کرے ۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے کی جبکہ اس میں محمد سلطان ماگرے، معراج الدین صالح اور دیگر نے شرکت کی ۔ مسلم لیگ جموںوکشمیر نے سرینگر میں اپنے یوم تاسیس کی تقریب کے د وران کہاکہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والی عاصمہ جان نامی طالبہ کے اہلخانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کو پولیس نے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کیا ہے ۔

ہاتھ میں پتھر اٹھائے طالبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ دختران ملت کی ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ سرینگر سینٹرل جیل میں پارٹی سربراہ اور انکی ساتھیوں کے ساتھ امتیازی ا سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔ تحریک حریت جموں وکشمیر نے ایک بیان میں آسیہ اندرابی اور دختران ملت کی دیگر کارکنوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر میںپرائیویٹ کوچنگ سینٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوںنے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے تمام ٹیوشن اور کوچنگ سینٹروںپر عائد پابندی کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ادھر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے حیدر آباد بھارت میں پارٹی کے 22ویں کانگریس کے اختتام پر جاری ایک بیان میں کہاہے کہ نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیاں جموںوکشمیر کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں ۔ پارٹی نے کہاکہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال نے کشمیریوںکی تنہائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔