سفاک شوہر نے میکے بیٹھی جوانسال بیوی کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا

منگل 24 اپریل 2018 18:41

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سفاک شوہر نے گھریلو ناچاقی پر میکے میں موجو د اپنی جوانسال بیوی کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا ،ملزم موقع سے فرارہوگیا ،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ موسی ٹائون مریالی میں ملزم عطاء الرحمٰن عرف کالو ولد گل شیر زمان قوم اعوان نے سسرال میں داخل ہوکر وہاں رہائش پزیز اپنی بیوی پچیس سالہ کرن بی بی دختر گل زمان کوفائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرارہوگیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو کمر کی دونوں جانب دو گولیاں لگی ہیں ۔وجہ عداوت گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔