جرائم پیشہ عناصر اور مجرموں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی اوڈیرہ

منگل اپریل 18:41

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ جوئے اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنک کردیاگیا ہے جرائم پیشہ عناصر اور مجرموں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔۔پولیس کا فرض ہے کہ وہ مظلوم عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ۔

وہ پولیس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسران کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں SPانوسٹی گیشن ثنا ء اللہ خان ، SPرورل سلیم ریاض خان ، SDPOs،DSPہیڈ کوارٹر ، SHOs،انچارج انوسٹی گیشن تھانہ جات اور انچارج ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے تمام ضلع کے کرائم کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہناتھا پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے کے ساتھ سرانجام دی جائیں تمام پولیس افسران اپنے علاقے کے اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کا ازخود جائزہ لیں ۔۔امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار رہیںاس کے علاوہ ذیل ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیںتمام حساس قسم کے مقدمات میں چارج ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریںاور مال مقدمات کی برآمدگی کو بھی یقینی بنائیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد کریں۔ہر قسم کے مقدمات میں غیر گرفتار شدہ ملزمان کو مجرمان اشتہاری ڈیکلیئر کریں۔اور ان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں۔سرچ ،سٹرائیک اور ٹارگٹ آپریشن بے حد ضروری ہیں۔تاکہ کرائم کی شرح پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے ۔اجلاس کے اختتام پر انہوں نے پہاڑپور انسپکٹر عمران خان معہ پارٹی پولیس کو اندھے قتل کے کیس کو ٹریس کر کے مجرمان کی گرفتاری عمل میں لانے پر نقد انعام و تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا۔