ہنگوکے علاقہ چھپری وزیران میں جاری سی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

منگل اپریل 18:41

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ہنگوکے علاقہ چھہری وزیران میں سیاسی و سماجی رہنماء ملک رنگین خان وزیر کی جانب سے سی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا ۔ فائنل میچ ہنگو گرین لینڈ اور ٹل الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں ہنگو گرین لینڈ نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے با آسانی 7 وکٹوں سے جیت کر 2019 ٹورنامنٹ ٹرافی اور موٹر کار اپنے نام کر دیا ۔

اس موقع پرٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک رنگین خان وزیر، جے یو آئی رہنماء مولانا حسین جلالی، تحریک انصاف رہنما امان اللہ،شریف وزیر،ڈی ایس پی شوکت بخاری اور راجہ عاصم سمیت سعیدخٹک اور دلیف وزیر سٹیج پر موجود تھے۔اس شاندار فائنل کیلئے ضلع ہنگو سمیت اورکزئی وکرم اور وزیرستان ایجنسی کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں چھپری وزیران کا رخ کیا تھا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے تقریب سے خطاب میں سیاسی و سماجی رہنما اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر حاجی رنگین خان نے کہا کہ آج تحصیل ٹل عوام اور بالخصوص چھپری وزیران کے عوام کیلئے عید کا دن ہے۔یہاں کے عوام نے کافی مشکلات اور دہشت گردی کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔انہوں نے 2019 میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اظہارکیا۔آخر میں مہمان خصوصی حاجی رنگین خان نے ونر ٹیم کو ٹرافی اورموٹرکار جبکہ رنراپ ٹیم کو موٹرسائیکل کی چابی بھی حوالے کر دی۔