ضلع ہنگو میں سہ ماہی خصوصی صفائی مہم کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 18:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی حکومت پرضلع ہنگو میں سہ ماہی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے لیکر ہنگو پریس کلب تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامیہ افسران سمیت مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی مہم تین ماہ جاری رہی گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں جبکہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے جبکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔ ڈی سی ہنگو نے کہا کہ ماحول کی صفائی قومی فریضہ ہے اور شہر مین بازار میں رنگ و روغن کی ساتھ ساتھ مکمل صفائی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام کی سہولت اور عوامی مسائل بروقت حل کرنے کے لئے س باقاعدہ واٹس ایپ نمبر 03336987871-03336978233بھی جاری کر دئیے جس پر صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا بھر پور اور بروقت آزالہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :