ڈیرہ، قریب بجری سے لوڈ ڈمپر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینرزخمی

منگل 24 اپریل 2018 18:50

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بند دھپانوالہ کے قریب بجری سے لوڈ ڈمپر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینرزخمی ہوگئے ،ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرکے انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود بند دھپانوالہ پر بجری سے لوڈ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث اچانک الٹ گیا جس سے ڈمپر میں سوار ڈرائیور مشکواة اللہ اور کلینر رحیم اللہ ساکنان وانڈہ عمر خان زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور ایمبولینس میں موجود ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کر نے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا ۔۔

متعلقہ عنوان :