ضلعی انتظامیہ کرک کے شہر اور لتمبرمیں 3غیر قانونی کلینکس ومیڈیکل سٹورزسیل کردیے

منگل 24 اپریل 2018 18:50

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرعبداللہ محمود نے کرک شہراورلتمبرمیں عطائی ڈاکٹر وں ،غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی ۔اس دوران ڈرگ انسپکٹرز عرفان وزیر اور محمد سلیم بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کرک شہر اورلتمبر میں 6 کلینکس اورمیڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے جن میں سے 3 کو سیل کردیا جبکہ لتمبر میں پریکٹس کے لئے مطلوبہ اسناد کی عدم موجودگی پرایک عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ایس ایچ او تھانہ لتمبر کو مراسلہ بھیج دیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرعبداللہ محمود نے متنبہ کیا کہ نان پروفیشنل ڈاکٹروںکے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں گی اور کسی عطائی ڈاکٹر کو انسانی جانوں سے کھلے عام کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :