پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس کی ٹیموںکی پشاورسرکل کے علاقوں میں چیکنک

منگل 24 اپریل 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹرذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاور سرکل کے چمکنی سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 36 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی , زیادہ تر میٹر ٹیمپرڈ پائے گئے جن کو اتارکر میٹر لیبارٹری بھیج دیا گیا ہی․ کئی ڈائریکٹ کنکشنز بھی پکڑے گئی․اسی طرح گلہ بیلہ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 14,گلبہار سب ڈویژن میں 11,ورسک اورداودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں 40 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :