پشاورہائیکورٹ نے ہڑتال کرنیوالے نجی سکولزکوتحویل میں لینے کاحکم دیدیا،اکائونٹ وایڈمنسٹریشن سیل کئے جائیں،عدالت

منگل اپریل 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پشاورہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کے فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ہڑتال پرجانیوالے سکولوں کوتحویل میں لینے کے احکامات جاری کردئیے عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمدایوب پرمشتمل ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت شروع کی تو وکیل صفائی عباس سنگین نے عدالت کوبتایاکہ نجی سکولزکیاپنی مرضی ہے اور اپنی مرضی کے مطابق فیسوں میں اضافہ کرتے ہیں عدالتی اھکامات کے باوجود فیسوں میں کمی نہیں کی جاریہ ہے جس سے والدین کو کافی مشکلات کاسامنا ہے اس موقع پر نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی ظفرعلی خان نے عدالت کوبتایاکہ پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد ہڑتال کرنے والے سکولوں کو تحصیل میں لیکرایڈمنسٹریشن اور اکائونٹ سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :