یونیورسٹی میں رویہ میں بہتری کے موضوع پرمنعقدہ ایک روزہ سیمینار

منگل اپریل 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وائس چیف آف جنرل سٹاف پاکستا ن آرمی کی اہلیہ اور دی ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کی پیٹرن ڈاکٹر فاطمہ شاہین خٹک نے کہا ہے کہ اچھا رویہ اچھے اخلاقیات اور صفائی نصف ایمان کے اصولوں پر مبنی زندگی کا بہترین مقصد اپنانے سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ انہوں نے یہ بات سٹی یونیورسٹی میں رویہ میں بہتری کے موضوع پرمنعقدہ ایک روزہ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سادیہ شکیل ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کے بلال سیٹھی ‘ پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ کی صدر رابیہ بصری اور سٹی یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان مقرر ڈاکٹر سادیہ شکیل نے کہا کہ ہم اپنے اچھے رویوں سے معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں اور اچھے اخلاقیات سے برائیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے فنٹ آرگنائزیشن کے بلال سیٹھی اور رابیہ بصری نے انہی خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف پاکستان آرمی کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ شاہین خٹک نے وویمن شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی طالبہ فائزہ بنگش کو سکالر شپ میں 50 ہزار روپے دیئے ۔ تقریب کے اختتام پر بلال سیٹھی نے مہمان خصوصی ڈاکٹر فاطمہ شاہین خٹک کو خصوصی پیش کی ۔