Live Updates

اپوزیشن نے کے پی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

منگل 24 اپریل 2018 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اور تحریک انصاف کے زیرعتاب32اراکین اسمبلی نے اجلاس بلانے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرادی ہے، ریکوزیشن اپوزیشن لیڈرمولانالطف الرحمن ،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداربابک اور ن لیگ کے سرداراورنگزیب نلہوٹھانے جمع کرائی ہے جس پر32اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے قواعدوضوابط کے مطابق اگر 32اراکین اجلاس کی طلبی کیلئے درخواست جمع کرائیں تو14دن کے اندر اجلاس طلب کیاجاتاہے ، اجلاس کے لئے ریکوزیشن ایک ایسے وقت میں جمع کی گئی ہے جب حکومت نے خود بجٹ پیش کرنے کیلئے 14مئی کو اجلاس طلب کیاہے ۔اپوزیشن کے علاوہ ن لیگ کے وجہہ الزماں،پی ٹی آئی کی نرگس بی بی ،نسیم حیات،یاسین خلیل ،عبدالحق ،زاہددرانی ،عبیداللہ مایار،جاوید نسیم ،قربان علی اور امجدآفریدی کے دستخط بھی ریکوزیشن پر ثبت ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات