محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کردی

آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

منگل اپریل 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک کراچی میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :