قبرستانوں کے اطراف شاہراہوں کی درستگی کو یقینی بنا رہے ہیں ، چیئرمین بلدیہ ملیر

منگل 24 اپریل 2018 19:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی ہر شاہراہ کو ازسرنو تعمیر کر کے عوام کو لاحق دشواریوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، ترقیاتی کاموں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اورعوام کی سفارشات ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ،میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یوسی غریب آباد وارڈ4 القدوس سوسائٹی سے مومن آباد تک مشینی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن ،ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈائری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوسیز میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں زیادہ توجہ دے رہے ہیں، عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 شعبان سے قبل قبرستانوں کے اطراف مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی درستگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیرمیں شاہراہوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے میٹریل، روڈ لیول اور تھکنس کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :