اسرائیلی ریاست پر شام سے حملہہوا تو بشارالاسد کوبھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیل کی دھمکی

بشارالاسد اپنے نظام اور اپنے وجود ہی کو خطرے سے دوچار کریں گے، اسرائیلی وزیر برائے انفراسٹرکچر وانرجی

منگل 24 اپریل 2018 19:17

ْبیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست پر شام سے حملہ کیا گیا تو اس کی بشارالاسد کوبھاری قیمت چکانا پڑے گی، بشارالاسد اپنے نظام اور اپنے وجود ہی کو خطرے سے دوچار کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست پر شام سے ایران نے حملہ کیا تو اس کی قیمت بشارالاسد کو چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر برائے انفراسٹرکچر ، انرجی اور آبی وسائل یو وال اسٹینٹز نے کہا ہے کہ اگر شامی صدر نے ایرانیوں یا کسی اور عنصر کو شام کی سرزمین سے اسرائیل پر حملے کی اجازت دی تو اس کے نتائج ان ہی کوبھگتنا پڑیں گے۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ بشارالاسد اپنے نظام اور اپنے وجود ہی کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں جو کچھ ہورہا ہے،وہ اسرائیل کے مستقبل اور اس کی سکیورٹی کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملات اس حد تک خراب نہیں ہوں گے کہ ایک مکمل جنگ چھڑ جائے۔

متعلقہ عنوان :