چین،میوزک لائونج میں خوفناک آتشزدگی، 18افراد ہلاک، 5زخمی

آگ دانستہ طور پر لگائی گئی،32سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا

منگل اپریل 19:17

․ بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) چین کے میوزک لائونج میں خوفناک آتشزدگی سے 18افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے،آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی،32سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں گذشتہ روز ایک کارااوکے بار میں آتشزدگی کے باعث اٹھارہ شہری ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں رونما ہونے والے اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق اس تین منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر نصف گھنٹے میں ہی قابو پا لیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے تقریباً تیس ہزار یوروکے انعام کے اعلان کے بعد ایک بتیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :