جرمن وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے پہلی ملاقات،شامی تنازعہ،ترکی میں قید جرمن شہریوں بارے بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 19:17

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے پہلی ملاقات ہو گئی، ملاقات میں شامی تنازعہ،ترکی میں قید جرمن شہریوں بارے بات چیت کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے ملے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں اداروں کے مطابق اس موقع پر شامی تنازعے اور ترک جیلوں میں قید جرمن شہریوں کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ ترکی میں انتخابات کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ یہ ملاقات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں ہوئی۔ چاوش اولو مئی میں جرمن شہر زولنگن میں آباد ترک برادری کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ پچیس برس قبل اس شہر میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ایک حملے میں پانچ ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔