پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ‘اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے‘
پی ٹی آئی کی رٹ پر سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے پر آمدہ ہے ‘اس سلسلے میں تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیںجس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیر موثر انداز میں ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا برطانیہ میں استقبالیہ سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 19:23
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن رکنیت سازی کا کام تیزی سے مکمل کریں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنے برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے اختتام پر اسٹوک آن ٹرنٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے پی ٹی آئی کشمیراسٹوک آن ٹرنٹ کے صدر چوہدری امجد، سیکریٹری جنرل چوہدری ذوالفقار، پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنماء رئوف مغل اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورے کے دوران لندن میں دلت مشترکہ کی کانفرنس کے موقع پرمودی کے خلاف مظاہرہ کیا اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو بریفنگ دی۔ جبکہ میں نے برمنگھم میں پیر طریقت حضرت نورالعارفین کے ساتھ ملکر امن کانفرنس کے جلوس میں بھی شرکت کی۔جبکہ میں نے اپنے دورہء برطانیہ کے دوران ممبران یورپی پارلیمنٹ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بریفنگ دی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب جبکہ پی ٹی آئی کی رٹ پر سپریم کورٹ اوورسئیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے پر آمدہ ہے اور اس سلسلے میں تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیںجس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیر موثر انداز میں ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔مودی کے خلاف لندن میں مظاہرے کے لئے اووسیئز کشمیریوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔برطانیہ کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن رکنیت سازی کا کام تیزی سے مکمل کریں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.