راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 15 ملزمان گرفتار

منگل 24 اپریل 2018 19:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے شیراز سی400گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے عدنان سی250گرام چرس،شاہ زیب سے 300گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے وسیم سے 300گرام چرس،تھانہ R.Aبازار پولیس نے محمد عمیر سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شمعون سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے طاہر سی01عدد پستول 30 بور معہ 05 روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے بلال سی01 عدد پستول30 بور معہ03 روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے انعام سے 01 عدد پستول30 بور معہ05 روند،تھانہ R.A بازار پولیس نے رفعان سی01 عدد پستول 30 بور معہ04 روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے علی سے خنجر،تھانہ مندرہ پولیس نے بشارت سی01عدد پستول30بور معہ05روندجبکہ تھانہ R.Aپولیس نی14 فارنر ایکٹ کی خلاف کرنے پر شہباز،ندیم اور منشاء کو قابوکر کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :