جہلم میں ورلڈ ہیلتھ امیونائزیشن ویک کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 19:42

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم میں ورلڈ ہیلتھ امیونائزیشن ویک 24 اپریل تا 30 اپریل تک منایا جا رہا ہے ، ہیلتھ ویک میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اور آگاہی کے ساتھ ساتھ بنیادی حفاظتی تدبیر بھی دی جایں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں سمیت دیگر دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگایے جائیں گے ، اس ضمن میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مراکز صحت میں بینرز بھی آوازاں کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجہلم ڈاکٹر محمد علی مفتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ویک میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے اسکریننگ ٹیسٹ اور مفت ویکسین کیجائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ والدین 2 سال تک کی عمر کے بچوں کومفت حفاظتی ٹیکے لگوا کر کورس مکمل کرائیں اور حکومت پنجاب کے صحت ویژن سے مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :