کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ اور پولیس وین پرتین خودکش حملے‘8افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل اپریل 19:12

کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ اور پولیس وین پرتین خودکش حملے‘8افراد زخمی
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ اور پولیس وین پرتین خودکش حملے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین حملے میں پانچ پولیس اہل کارشہید ہوگئے ہیں۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرمیاں غنڈی کے قریب دو دھماکے ہوئے جبکہ ایئرپورٹ روڈ پر تیسرا دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میاں غنڈی کے قریب دو دھماکوں میں 8 افراد زخمی ہوگئے، مغربی بائی پاس پریکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پہلے فائرنگ ہوئی اس کے بعد مبینہ حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے ا±ڑالیا ، اسی دوران دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے ا±ڑالیا۔تیسرا خودکش حملہ ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔۔ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔