گزشتہ ماہ لیسکو کی ریکوری100فیصد رہی، مجاہد پرویز

منگل اپریل 19:42

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ لیسکو کی ریکوری100فیصد رہی، مارچ میں کمپنی کے پروگریسو لائن لاسز میں 0.3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ، لیسکو ریجن میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 1412بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئیں ، فروری کے مہینے میں 19.55ملین جبکہ مارچ کے مہینے میں 23.12ملین ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے، گزشتہ دو ماہ کے دوران 88091خراب میٹرز تبدیل کئے گئے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم کے ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، مجاہد پرویز چٹھہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری بڑھ جانے سے لائن لاسز میں اعشاریہ 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ مارچ میں لیسکو کی ریکوری 100 فیصدرہی ہے، انہوں نے بتایا کہ جنوری میں کمپنی کے پروگریسو لائن لاسز میں اعشاریہ 8فیصد کا اضافہ سامنے آیا تھا جو کہ اب مارچ میں اعشاریہ 5فیصد پر آگیا ہے جس کے مطابق لاسز میں 0.3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں ٹیکنیکل اور کمرشل لاسز کے نتائج کمپنی کے مجموعی لاسز کے اعداد وشمار میں شامل ہوتے ہیں اس لئے صرف یہ کہنا کہ لاسز کی وجہ بجلی چوری ہے سراسر بے بنیاد ہے، چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے ، لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوزکی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے، لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :