پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی میں ہیپاٹائٹس بارے آگاہی سیمینار

منگل 24 اپریل 2018 19:42

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں اساتذہ ، ملازمین اور طلباء و طالبات میں ہیپاٹائٹس کیخلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر فرح رئوف شکوری،ریسورس پرسن آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ ، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، مختلف دکانوں پر کام کرنیوالے ملازمین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرئوف جنجوعہ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض تاہم احتیاط کی ضرورت ہے، انہوں نے مختلف اقسام کے ہیپاٹائٹس اور ان سے بچائوکیلئے حفاظتی تدابیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔