کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں ایڈوانس سکل کورسز کے کامیاب انعقادکے 10سال مکمل

منگل اپریل 19:47

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) کالج آ ف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹرلاہورمیں ایڈوانس سکل کورسز کے کامیاب انعقاد کے 10سال مکمل ہونے پرایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنیڈا سے آئے ماہر طبِ پروفیسر ڈاکٹر ڈنکن ایڈچیز(Prof.

(جاری ہے)

Duncan Edches) نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پرڈائریکٹر (آلسو )کورس پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دوران زچگی بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہر37 منٹ بعد ایک خاتون زندگی کی بازی ہار جاتی ہے،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اس شرح اموات کو کم کرنے کیلئے یہ تربیتی کورس منعقد کرواتا ہے ، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شعبہ طب میں ایڈوانس سکل کورسز کی اشد ضرورت ہے تاکہ ڈاکٹرز بین الاقوامی طرز کی بہترین ابتدائی طبی تربیت حاصل کر کے عوام کے علاج و معالجہ میں اپنا بہترین کردار ادا کر یں اور انسانی جان کے ضیاع کو روکنے میں مدد فراہم کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میںاپنے طلبہ ڈاکٹرز کیلئے یہ سکل کورسز لازمی ہیں تاکہ طلبہ کودورانِ تعلیم بین الاقوامی طرز پر تربیت دے کر ملک اور قوم کی خدمت کیلئے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بنایا جائے، مقررین نے مزید کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سال2007سے 2017 تک 168 ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ کورس(اے ٹی ایل ایس) منعقد کرواچکا ہے جس میں 2612 ڈاکٹرز نے حادثات کے بعددی جانے والی فوری ابتدائی طبی امداد کی بین الاقوامی طرز کی بہترین تربیت حاصل کی، 15 ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ انسٹرکٹرکورس بھی منعقد کروائے گئے جس میں 130سینئر ڈاکٹرز کو تربیت دی گئی تاکہ اسپتالوں میں طلبہ ڈاکٹرز کو بین الاقوامی طرز کی جدید تربیت دینے میں مدد مل سکے، سی پی ایس پی میں ابتک 1545 بیسک لائف سپورٹ کورس(بی ایل ایس)منعقد کرائے گئے جس میں 20057 طلبہ ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کی صورت میں بروقت طبی امداد دینے کی تربیت دی گئی جبکہ25 انسٹرکٹرکورس منعقد ہوئے جس میں 175سینئرڈاکٹرز تربیت حاصل کرکے بطور انسٹرکٹرخدمات سرانجام دے رہے ہیں، سی پی ایس پی میں 10سال کے دوران 24 پیڈیاٹرکس ایڈوانس لائف سپورٹ کورس بھی منعقد کرائے گئے جس میں259 ڈاکٹرز کو تربیت دی گئی جبکہ 3 انسٹرکٹر کورسز میں 28 سینئرڈاکٹرز نے تربیت حاصل کی،27 ایڈوانس لائف سپورٹ ان اوبسٹیٹریکس )آلسو(کورس منعقد کئے گئے جس میں 583 ڈاکٹرز نے دوران زچگی بین الاقوامی طرزکی بہترین طبی امداد کی تربیت حاصل کی جبکہ 9انسٹرکٹر کورس میں 99سینئر ڈاکٹرز نے آلسو انسٹرکٹر کی تربیت حاصل کی، اس کے علاوہ کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان میں 172 ایڈوانس کارڈیک لائف سپورٹ کورس بھی منعقد کئے گئے جس میں1924 ڈاکٹرز نے تربیت حاصل کی جبکہ 12انسٹرکٹر کورس میں 79سینئر ڈاکٹرز کو بطورانسٹرکٹرتربیت دی گئی، پریس کانفرنس میںڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر آلسو پروفیسر محمد طیب، پروفیسر غلام مضطفٰی آرائیں ، پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر ندرت سہیل سمیت شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیسرز شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :