ہری پور:صوبائی حکومت نمایاں پوزیشن ہولڈر ہونہار طلبہ طالبات کو سکالر شپ دینے میں مکمل ناکام

ہزارہ بھر کے سینکٹروں مستحق طلبہ طالبات میں شدید بے چینی حکومت سے سکالر شپ فراہم کرنے کا مطالبہ

منگل 24 اپریل 2018 19:47

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی حکومت نمایاں پوزیشن ہولڈر ہونہار طلبہ طالبات کو سکالر شپ دینے میں مکمل ناکام ہزارہ بھر کے سینکٹروں مستحق طلبہ طالبات میں شدید بے چینی حکومت سے سکالر شپ فراہم کرنے کا مطالبہ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ان این پی کے سابقہ دور حکومت میں پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات کے لیے سکالر شپ پروگرام داستوری شروع کیا تھا جس میںغریب مستحق طلبہ کو سکالر شپ فراہم کیا جاتا تھا تاکہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیںمگر تبدیلی کی دعوی دار حکومت نے اس کو پروگرام کو آگے عمل درآمد کرنے پر کام روک دیا ہے گزشتہ سال میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات سینکٹروں کی تعداد میں سکالر شپ سے تاحال محروم ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے کہ تعلیم پر سب سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے مگر عملی طور پر تعلیم دشمن پالیساں اپنائے ہوئی ہے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر زمہ دار افسر نے بتایا ہے کہ سکالر شپ پروگرام کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے معاملہ تاخیر کا شکار ہو اہے جلد سکالر شپ پروگرام کو حتمی اور ہنگامی بنیادوں پر شرو ع کر دیا جائے گا ہزارہ بھر کے ایبٹ آباد بورڈ سے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات بڑی تعداد میں سکالر شپ سے محروم ہونے کے ساتھ زہنی ازیت کا بھی شکار ہے تاخیر کی وجہ سے ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے زرائع نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ سال ضلعی حکومت نے سرکاری سطح پر بارہویں جماعت کے ہونہار پوزیشن ہولڈر میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے تھے مگر اس سال ضلعی حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مستحق طلبہ طالبات میں لیپ ٹاپ بھی ابھی تک فراہم نہیں کیے جس سے ہونہار مستحق طلبہ طالبات کی حق تلفی بھی ہو رہی ہے ضلعی حکومت کے زمہ دار افسر نے بتایا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے مختص فنڈ تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا ہے جب بھی فنڈ ملے گا پوزیشن ہولڈر بچوں کو گزشتہ سال کی طرح لیپ ٹاپ فراہم کر دیے جائیں گیں جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے فنڈ ریلیز کر دیا ہے فنڈ کو مبینہ طور پر کرپشن کی نظر کرنے کے لیے کرپٹ مافیا لیپ ٹاپ سکیم کو جان بوجھ تاخیری حربے استعمال کر ہی ہے طلبہ طالبات نے وزیر تعلیم سمیت وزیر اعلی پرویز خٹک سے معاملہ پر نوٹس لے کر سکالر شپ سمیت لیپ ٹاپ سکیم فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے