ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں غیر ملکی ایم ڈی کی تعیناتی

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرلیا، سیکرٹری فنانس اور دیگر افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، اے ڈی فہد علی

منگل 24 اپریل 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں غیر ملکی ایم ڈی کی تعیناتی کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرلیا‘ اے ڈی فہد علی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری فنانس اور دیگر افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی اظہر عباس نقوی نے 2006 ء میں پاکستانی شہریت ترک کردی تھی اور انہیں 2009 ء میں ایم ڈی تعینات کردیا گیا رولز کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کی بطور ایم ڈی ہائوس بلڈنگ تعیناتی نہیں ہوسکتی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تعیناتی کے کاغذات بھی حاصل کرلیے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد علی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی کرتے ہوے کی گئی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران علی کا کہنا ہے کہ فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی کی غیر قانونی تعیناتی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چار افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔