پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے دوران تہران میں ایران کی عسکری قیاد ت سے ملاقاتیں
باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی بحری تعاون اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
منگل 24 اپریل 2018 19:50
(جاری ہے)
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چھٹے انڈین نیول سمپوزیم میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ریئر ایڈمرل حسین خان زادی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے پاکستان اور ایران کی بحری افواج کے مابین تربیت ، تکنیکی افرادی قوت اور مہارتوں کی فراہمی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دونوں بحری افواج کے درمیان قریبی اور مضبوط بحری معاونت کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ۔ اسلامک ریوولیوشنیری گارڈ کور زکے سربراہ ریئر ایڈمرل علی فدوی اورایران آرمی کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی حکام نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی نسبت کی بنیادوں پرقائم قریبی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا اور بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے عسکری حکام نے پاکستان اور ایران کے درمیان بالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بالخصوص دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.