کوئٹہ:اغبرگ اور دشت میں دو مختلف حادثات ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

منگل اپریل 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے اغبرگ اور دشت میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اغبرگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا اسی طرح دشت کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بچہ زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔