منڈی:آ تش بازی کا سامان فروخت کرنے والہ دکاندار گرفتار

منگل 24 اپریل 2018 20:01

منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) آ تش بازی کا سامان فروخت کرنے والہ دکاندار گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے مغلپورہ چوک میں دکاندار محمد فہیم ولد نیامت علی رحمانی اپنی دکان پر آ تش بازی کا سامان فروخت کر رہا ہے جس پر خالد محمود ASIنے نفری کے ہمراہ ملزم کی دکان پر چھاپہ مارا تو وہ سامان آ تش بازی فروخت کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دکان سے 200ڈبیاں پٹاخے برآ مد کر کے قبضہ میں لے لیے اور محمد فہیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :