کینٹ پولیس کا جواء کی محفل پر چھاپہ، 9 جواری گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 65 ہزار روپے کی نقدی برآمد

منگل اپریل 20:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) کینٹ پولیس نے جواء کی محفل پر چھاپہ کے دوران اے این پی کے رہنما مقامی ایم پی اے کے دست راست اور سرکاری ملازمین سمیت9 جواری گرفتار کے ملزمان کے قبضہ سے 65 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے این پی کا سابق سیکرٹری اطلاعات شیخ لطیف عرصہ سے اپنے گھر میں جواء کرواتا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق نے مخبر کی اطلا ع پر شیخ لطیف کے گھر چھاپہ کے دوران مقامی ایم پی اے کے دست راست خوشحال، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے وارڈ بوائے سجاد خان، محمد صفدر، نور محمد، محمد امین، عبدالطیف، شیخ لطیف اور فقراج کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پانچ پرائز بانڈ،، 9 موبائل فون اور دائود پر لگے 65 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔