ْبالاکوٹ گرلز پرائمری سکول گھنول کے چوکیدار و عملہ کی غفلت ، 8 سالہ طلبہ گٹر میں گر کر جاں بحق

منگل اپریل 20:05

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالاکوٹ گرلز پرائمری سکول گھنول کے چوکیدار و دیگر عملہ کی غفلت کے باعث جماعت سوئم کی 8 سالہ طلبہ گٹر میں گر کرجاں بحق ہو گئی، بچی کی نعش گٹر سے نکال لی گئی ہے، والد کی مدعیت میں تھانہ بالاکوٹ نے گرلز پرائمری سکول گھنول کے چوکیدار و دیگر سٹاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ گرلز پرائمری سکول گھنول میں زیر تعلیم جماعت سوئم کی آٹھ سالہ طلبہ عنیزہ دختر محمد شکیل ساکنہ گھنول سکول کے چوکیدار و دیگر عملہ کی غفلت کے باعث گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کے باعث جماعت سوئم کی طالبہ عنیزہ شکیل گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔

عنیزہ شکیل کے والد محمد شکیل ولد عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ بالاکوٹ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گھنول کے چوکیدار اور دیگر عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔