کیسکو کی بجلی نا دہندگان کیخلاف کارروائی،26بجلی چوروں کے کنکشز منقطع، 12زرعی نادہندہ گان کے ٹرانسفارمر ز بھی اتار دئیے گئے

منگل 24 اپریل 2018 20:05

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)خضدار سرکل نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوخضدارآپریشن سرکل انجینئر محمد ریاض خان کی زیر نگرانی سرکل کی ٹیموںنے ایگزیکٹوانجینئراورایس ڈی اوز پرمشتمل فنی عملہ نے نادہندگان کے خلاف مستونگ ، خضدار، خاران ،نوشکی، دالبندین اور کا نک میں بجلی نا دہندگان کیخلاف کارروئی کی۔

اس دوران مستونگ سب ڈویژن نے مستونگ بازاراورسٹی ایریامیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26بجلی چوروںکے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن میں تحریری طورپردرخواست کیسکوکی جانب سے جمع کرادی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈٹیکشن کی مدمیں تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی مد میں جمع کرادئیے جبکہ مستونگ شہر میں 17گھریلوا ورکمرشل بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خضدارمیں کلی کٹان ،سول کالونی، سنی اوروڈھ سے ملحقہ علاقوںمیں نادہندگان کے مختلف برانچز بھی کاٹے گئے۔ کانک کے علاقہ میں 12زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے گئے۔ اس کے علاوہ نوشکی میں عدم ادائیگی پر واٹرسپلائی کے کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے ہیں۔ اسی طرح نوشکی میں غریب آباد، ہندومحلہ، شریف خان، قادرآباد ،عیسیٰ چاہ اورکشینگی کے علاقوںمیں نادہندگان کے کنکشنز بھی مقطع کردئیے گئے۔

اس کے علاوہ خاران کے علاقہ ٹوملک اورقادرآبادمیں زرعی نادہندگان کے 13کنکشنز جبکہ گھریلو اورکمرشل صارفین کے 38کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ دالبندین میں سٹی ایریا میں 23گھریلو اورکمرشل صارفین کے برقی کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں تیزی سے جاری ہے۔ لہٰذاتمام نادہندہ صارفین اپنے ذمہ بجلی واجبات فوری طور پر جمع کرائیں بصورت دیگرکیسکوٹیمیں کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے برقی آلات بھی قبضہ میں لے لئے جائیں گے اورمکمل رقوم کی وصولی تک اُن کے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے جبکہ کنکشنز منقطع ہونے پرکیسکومزید کسی بھی نادہندہ صارف کے نقصان یا زحمت پر ذمہ دار نہیں ہوگی۔