موجودہ حکومت صوبے سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ،صوبائی وزیر بلدیات

منگل اپریل 20:05

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی وزیر بلد یا ت میر غلا م دستگیر خان بادینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبہ کے وسائل کو بروئے کار لانے، اسے ترقی دینے ، صوبے سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے، تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے کسی بھی معاشرے میں تعلیم ایک مثبت کردار ادا کرتاہے، نوشکی کی ترقی میر ی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، کرڑوں روپے کے ترقیا تی اسکمیا ت پر پہلے سے ہی کا م مکمل ہو چکا ہے، نو شکی کی ترقی خواب تھی لیکن ہم عوامی لوگ ہیں دن رات کرکے نوشکی کو ماڈل سٹی بنادیا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے عوام تک راہداری کے ثمرات پہنچیں گے، ہر شعبہ زندگی خاص طور سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو اس عظیم منصوبے کا پے پناہ فائدہ پہنچے گا، یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ گوادر بندر گاہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اس لیے گوادر بندرگاہ سے تجارت کا آغاز گوادر سمیت پاکستان بھر کے عوام اورتاجروں کے لیے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل کا عظیم الشان بندرگارہ بن رہا ہے جو پورے خطے کے عوام کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا،صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان میں تجارت اور صنعت کو فروغ اور ترقی وخوشحالی کے روشن دور کا آغاز ہوگاجبکہ بے روزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی آمدروفت میں تیزی اور کاروبارکو فروغ ملے گا۔