تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ (KFM) سعودی عرب زون کا ایک اہم اجلاس

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 24 اپریل 2018 19:30

تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ (KFM) سعودی عرب زون ..
ریاض(رپورٹ۔ حافظ عرفان کھٹانہ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2018ء) تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ (KFM) سعودی عرب زون کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت  سردار اشتیاق آتش, صدر سعودی عرب زون بروز جمعةالمبارک 19 اپریل 2018 کو جدہ میں منعقد ہوا. اجلاس میں مقامی ذمہ داران کے علاوہ ریاض سے ملک محمد اعجاز اعوان اور دمام سے راجہ یونس  بطور خاص تشریف لائے.
اس اہم میٹنگ کا ایجنڈا   "کشمیر میں جاری قتل و غارت گری اور جبر و ظلم پر بین الاقوامی برادری کی بے حسی " تھا ۔

(جاری ہے)

شرکاء اجلاس نے اس موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر سب نے اتفاق کیا کہ کشمیر کے انتہائی اہم مسئلہ کو نہ صرف اسلامی مملک بلکہ اقوام متحدہ کے سب ممبر مملک میں منظم طریقہ پر پیش کیا جائے کہ یہ معاملہ پاک و ہند کے درمیان تنازعہ نہیں ہے بلکہ 15 ملین  ہر مشتمل ایک قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے جو ستر سال سے چار نسلوں کی قربانی دے چکے ہیں مگر ابھی تک پڑوسی ممالک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے جانے کے اپنے وعدے کا ایفا نہ کرسکے اور کشمیری مسلسل ایک کرب ناک صورت حال سے گزر رہے ہیں.
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کشمیری دانشوروں, سفارت کاروں اور سول سوسائٹی کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو اہنا کیس خود لیکر بین الاقوامی برادری کے پاس جائے. جب متاثرہ قوم کے لوگ اپنا معاملہ خود اٹھائیں گے تو اس پر سب توجہ بھی دیں گے بات کو سنیں گے بھی جو مثبت لائحہ عمل کی طرف ایک اچھا قدم ہوگا.