وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ازبک ہم منصب کاملوف عبدالعزیز کفیلووچ سے ملاقات

دو طرفہ سیاسی،اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

منگل 24 اپریل 2018 20:09

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ازبک ہم منصب کاملوف عبدالعزیز کفیلووچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ سیاسی ،اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے ہم منصب کاملوف عبدالعزیز کفیلووچ سے ملاقات کے دوران طے پایا ۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور ان کے گہرے ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے ازبکستان کی فعال حمایت کو سراہا۔دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لاتے ہوئے دو طرفہ، سیاسی،اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :