ن)لیگ سے مستعفی ہونیوالے جنوبی پنجاب کے 4 ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہوئے، سپیکر نے چوتھی بار طلب کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) سے استعفیٰ دینے والے جنوبی پنجاب کے 4 ارکان قومی اسمبلی سپیکر کے تیسری مرتبہ طلب کرنے کے باوجود بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہوئے جس پر سپیکر نے انہیں 30 اپریل کو چوتھی مرتبہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مستعفی ہونے کا اعلان کرنیوالے چار ارکان قومی اسمبلی رانا قاسم نون، خسرو بختیار ، طاہر بشیر چیمہ اور باسط بخاری سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مسلسل تیسری بار استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر سپیکر نے انہیں چوتھی مرتبہ 30 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔