پاکستان بھر کے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے اسمبلی کی کاروائی دیکھی

منگل اپریل 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان بھر کے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے منگل کے روز اسمبلی کی کاروائی دیکھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے یونیورسٹی کی طلباء وطالبات جن کی تعداد 250سے زیادہ تھی منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اجلاس کی کاروائی دیکھی ،،بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء وطالبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء وطالبات نے کوئٹہ میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اجلاس کی کاروائی دیکھ رہے ہیں ،اس کے دوروں سے بھائی چارے کا پیغام ملتاہے ،اس طرح کے دورے ہونے چاہیے ،میں بحیثیت اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ارکان اسمبلی کی جانب سے تمام طلباء وطالبات کا خیر مقدم کرتی ہوں اس سے قبل طلباء کے اعزاز میں اسمبلی کے سبزہ زار پر پرتکلف استقبالیہ دیا گیا ۔